ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈا معاملہ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کوملی بڑی راحت ، کرناٹک ہائی کورٹ نے 29 اگست تک مقدمہ چلانے پرلگائی روک

موڈا معاملہ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کوملی بڑی راحت ، کرناٹک ہائی کورٹ نے 29 اگست تک مقدمہ چلانے پرلگائی روک

Tue, 20 Aug 2024 20:09:56    S.O. News Service

بنگلورو، 20 / اگست ( ایس او نیوز  ) میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی موڈا معاملہ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کواُس وقت  بڑی راحت ملی جب کرناٹک ہائی کورٹ نے زیریں  عدالت کو ہدایت دی   کہ جب تک  ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سنوائی نہیں ہوتی،  اُس وقت تک  اس معاملہ میں فی الفور کوئی  کارروائی نہ کی جائے۔ ہائی کورٹ نے  29 اگست کو اس معاملہ کی سماعت کرنے کا فیصلہ سنایا  ہےاور تب تک اس ہدایت پر عمل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

موڈا معاملہ میں گورنر کی جانب سے مقدمہ چلا نے کی اجازت دیئے جانے کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اس پر دلائل سماعت کرنے کے بعد  چیف جسٹس ہیمنت چندن   نے زیر یں عدالت کو اگلی سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ سدارامیا نے اپنی درخواست میں  دعویٰ کیا کہ اُن کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے یہ مقدمہ چلایا گیا ہے۔ 

کرناٹک  ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو عارضی طور پر راحت دی ہے  اور ٹرائل کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ 29 اگست تک ان کے خلاف کوئی  کاروائی نہ کرے۔  سدارامیا کے وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے دلیل دی تھی کہ جب تک عدالت کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر لیتی تب تک  کوئی تفتیش یا معامہ آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ 


Share: